Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اواپیک کا نام تبدیل کرکے عرب انرجی آرگنائزیشن رکھنے کی تجویز

سعودی عرب نے آرگنائزیشن کا نام تبدیل کرنے اور تنظیم نو کی تجویز دی تھی (فوٹو: ایس یی اے)
آرگنائزیشن آف پٹرولیم ایکسپورٹنگ کنٹریز ( اواپیک) کے ارکان نے آرگنائزیشن کا نام تبدیل کرکے عرب انرجی آرگنائزیشن ( اے ای او) رکھنے کےلیے ایک قرار داد پر دستخط کیے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب نے اس ہفتے کویت میں 113 ویں وزارتی اجلاس کے دوران آرگنائزیشن کا نام تبدیل کرنے اور تنظیم نو کی تجویز پیش کی تھی۔
سعودی عرب کی تجویز کا مقصد آرگنائزیشن کے چارٹر کو وسیع کرنا اور تعمیر نو کے ایک بڑے اقدام کے حصے کے طور پر رکن ملکوں کے درمیان مضبوط تعاون کو فروغ دینا ہے۔
آرگنائزیشن میں شامل گیارہ مملکت کے اپنے قومی ضوابط کے مطابق اس کی توثیق کریں گے جس کے بعد یہ تبدیلیاں نافذ العمل ہوں گی۔
اجلاس کے دوران تنظیم کے سیکرٹریٹ جنرل نے گزشتہ برسوں میں علاقائی اور بین الاقوامی عدم استحکام کے درمیان توانائی کے شعبے میں درپیش چیلنجوں کی طرف اشارہ کیا۔
آرگنائزیشن آف پٹرولیم ایکسپورٹنگ کنٹریز کا صدر دفتر کویت میں ہے اور قطر اس کی سربراہی کر رہا ہے۔
1968 میں سعودی عرب، کویت اور لیبیا آرگنائزیشن کے تین بانی ارکان میں شامل تھے۔
اس کے ارکان میں متحدہ عرب امارات، بحرین، عراق، الجزائر، شام، تیونس اور مصر شامل ہیں۔

شیئر: