Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ بک فیئر میں 330 برس قدیم قلمی نسخے اور نادر کتب

1989 میں مکہ مکرمہ کا جیولوجیکل نقشہ بھی رکھا گیا ہے (فوٹو: سبق)
جدہ انٹرنیشنل بک فیئر میں کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی کی جانب سے قدیم و نادر حکومتی قلمی نسخے اور کتب رکھی گئی ہیں جو 330 برس پرانی ہیں۔
سبق نیوز کے مطابق کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی کی لائیبریری میں مملکت کا پہلا ترقیاتی منصوبہ جو کہ 1390 سال ہجری میں مرتب کیا گیا تھا موجود ہے جسے بک فیئر میں نمائش کے لیے رکھا گیا ہے۔
عہد رفتہ کے معروف مؤرخ علی بن عبدالقادر الطبری جن کا انتقال 1070 ہجری کو ہواتھا کی تصنیف ’الارج المسکی فی التاریخ المکی وتراجم الملوک والخلفا‘ کا نادرنسخہ بھی موجود ہے۔
علاوہ ازیں یونیورسٹی نے تین قدیم قلمی نسخے بھی نمائش کے لیے فراہم کیے ہیں۔
 سعودی حکومت کے قوانین پر مشتمل پہلا کتابی نسخہ جو کہ 1381 ہجری میں مرتب کیا گیا تھا کے علاوہ 1989 میں مکہ مکرمہ کا جیولوجیکل نقشہ بھی رکھا گیا ہے۔

شیئر: