Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دمام کے کنگ فہد ایئرپورٹ پر اس سال مسافروں کی ریکارڈ آمد و رفت

دسمبر کے وسط تک مسافروں کی تعداد 12 ملین سے تجاوز کرگئی (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں دمام کے کنگ فہد ایئر پورٹ پر رواں برس مسافروں کی آمد ورفت میں غیرمعمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
یکم جنوری سے دسمبر 2024 کے وسط تک مسافروں کی تعداد 12 ملین سے تجاوز کرگئی۔
اخبار 24 کے مطابق ایئرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا کہ ’گزشتہ برس کے مقابلے میں فضائی مسافروں کی تعداد میں 5 فیصد اضافہ ہوا۔‘
’جنوری سے ماہ رواں کے نصف تک 99 ہزارسے زائد پروازوں کی آمد ورفت ہوئی۔‘
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ’ ایک دن میں 50 ہزار سے زائد مسافروں نے ایئرپورٹ خدمات سے استفادہ کیا جو ایئرپورٹ کے افتتاح کے بعد سے اب تک سب سے زیادہ تعداد ہے۔‘
پروازوں کی یومیہ تعداد کے اعتبار سے بھی ایئرپورٹ نے ریکارڈ قائم کیا۔ 13 جون 2024 کو ایک ہی دن میں ائیرپورٹ سے 374 پروازیں آپریٹ ہوئیں۔

شیئر: