Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی امدادی ایجنسی کی متاثرین کی مدد کےلیے نمایاں خدمات

شاہ سلمان مرکز دنیا بھر میں ضرورت مندوں کےلیے ہمیشہ فعال رہتا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
انسانی یکجہتی وسماجی فلاح و بہبود کا عالمی دن 20 دسمبر کو منایا جاتا ہے جس کا مقصد غربت کے خاتمے، مختلف بحرانوں، درپیش چیلنجز سے نمٹنے اور بہتر کل کےلیے مل کرکام کرنے کی ضرورت ہے۔
سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات اس میدان میں عالمی سطح پر سرفہرست ہے جس کا پلیٹ فارم دنیا بھر کے ضرورت مندوں کےلیے ہمیشہ فعال رہتا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے 106 ممالک میں 3135 منصوبوں پر کام کیا جن کی مجموعی مالیت 7 ارب 144 ملین ڈالر سےتجاوز کرچکی ہے۔
تعمیری منصوبوں میں یمن میں مسام پروجیکٹ اور جنگ میں جسمانی اعضا سے محروم ہونے والوں کےلیے مصنوعی اعضا کی فراہمی کا منصوبہ سرفہرست ہے۔
شاہ سلمان امدادی وفلاحی مرکز کے تحت معاشروں کی فلاح وبہبود و تعمیر کےلیے ورچوئل پروگرام شامل ہیں جن کا مقصد معاشرے کی تعمیر وترقی ہے۔
 غزہ پٹی، لبنان  کے علاوہ شام و ترکیہ کے زلزلہ زدگان، یوکرین و سوڈان کے بحرانوں سے متاثرین کو امداد کی فراہمی سعودی امدادی ایجنسی کا نمایاں فلاحی کام ہے۔

شیئر: