Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی امدادی ایجنسی کے تحت افغانستان میں مزید 600 شیلٹر کٹس اور خیمے تقسیم

یہ اقدام متاثرہ افراد کی مدد کےلیے شیلٹر پروجیکٹ 2024 کا حصہ ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز نے افغانستان میں 300 شیلٹر کٹس اور 300 خیمے تقسیم کیے ہیں جن سے ایک ہزار 800 افراد کو فائدہ پہنچا۔
ایس پی اے کے مطابق یہ اقدام پاکستان سے واپس آنے والوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کےلیے شیلٹر پروجیکٹ 2024 کا حصہ ہے۔
اس منصوبے کے تحت چار ہزار 882 شیلٹر کٹس جس میں خیمے، کمبل، پلاسٹک کی چٹائیاں اور دیگر اشیائے ضرورت شامل ہیں، افغانستان کے مختلف علاقوں میں تقسیم کیے جائیں گے، اس سے 29 ہزار 292 افراد کو فائدہ پہنچے گا۔
یہ امداد سعودی عرب کی امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز کے ذریعے دنیا میں مصائب کے خاتمے لیے لیے کی جانے والی کوششوں کے زمرے میں آتی ہے۔
علاوہ ازیں سعودی امدادی ایجنسی نے سوڈان کی ریاست کاسالہ میں ایک ہزار 200 فوڈ باسکٹس تقسیم کی ہیں۔
سوڈان میں فوڈ سکیورٹی سپورٹ پروجیکٹ کے تیسرے مرحلے پر عملدرآمد جاری ہے۔ امداد سے خاندانوں کے 7 ہزار 200 افراد کو فائدہ پہنچا ہے۔
شاہ سلمان مرکز نے لبنان کے عکار گورنریٹ اور المنیہ ڈسٹرکٹ میں الامل چیریٹبل بیکری پروجیکٹ کے چوتھے مرحلے پر عملدرآمد جاری رکھے ہوئے ہے۔
ایک ہفتے کے دوران روٹی کے ایک لاکھ 75 ہزار پیکٹ تقسیم کیے گئے۔
 شامی، فلسطینی پنا گزینوں اور شمالی لبنان کے ضرورت مند 12 ہزار 500 خاندانوں کے 62 ہزار 500 افراد مستفید ہوئے۔

شیئر: