Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد نبوی میں ایک ہفتے کے دوران 6.7 ملین زائرین کا خیرمقدم

ایک ہفتے میں 468,963 زائرین نے ریاض الجنہ میں نماز ادا کی۔(فوٹو: ایکس اکاونٹ حرمین)
مسجد نبوی کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ’ گزشتہ ہفتے کے دوران6.7 ملین سے زیادہ زائرین کا خیرمقدم کیا گیا۔‘ 
ایس پی اے کے مطابق انتظامیہ نے بتایا ’ 776.805 زائرین نے روضہ رسول پر حاضری دی جبکہ 468,963 زائرین نے ریاض الجنہ میں نماز ادا کی۔‘ 
اعداد وشمار میں بتایا گیا ’1,790 ٹن زمزم زائرین کو مہیا کیا گیا جبکہ زمزم کے معیار کو برقرار رکھنے کےلیے 202 سیمپل جانچ کےلیے لیبارٹری بھیجے گئے۔‘
مسجد نبوی میں سیناٹائزنگ اور صفائی کے لیے 30 ہزار 320 لٹر سینیٹائز استعمال کیا گیا۔
جبکہ مسجد کے اندر مقررہ مقامات پر دو لاکھ  ایک ہزار526 افطار پیکٹ تقسیم کیے گئے جو زائرین کی ضروریات کو پورا کرنے کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہے۔

شیئر: