ایک ہفتے میں 53 لاکھ زائرین کا مسجد نبوی میں خیر مقدم
منگل 22 اکتوبر 2024 12:05
’5 لاکھ 75 ہزار زائرین نے سلام پیش کیا جبکہ 3 لاکھ 27 ہزار نے روضہ میں نماز ادا کی ہے‘ ( فوٹو: ایکس)
مسجد نبوی کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 53 لاکھ 75 ہزار زائرین کا مسجد نبوی میں خیرمقدم کیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مسجد نبوی شریف کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’مذکورہ عرصے کے دوران 5 لاکھ 75 ہزار زائرین نے سلام پیش کیا ہے جبکہ 3 لاکھ 27 ہزار زائرین نے روضہ میں نماز ادا کی ہے‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’1490 ٹن زمزم زائرین کو مہیا کیا گیا جبکہ ایک لاکھ 50 ہزار إفطار پیکٹ پیش کئے گئے‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’مسجد نبوی کی صفائی کے لیے 24 ہزار لیٹر سینیٹائزر استعمال کیا گیا جبکہ 7 لاکھ 54 ہزار زائرین کی رہنمائی کی گئی ہے‘۔