Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اردن کے ولی عہد شہزادہ حسین اور شہزادی رجوہ کا سعودی ڈیزائنر کے لیے تہنیتی کارڈ

کارڈ پر شاہی جوڑے کی اپنی نومولود بیٹی شہزادی ایمان کی تصویر ہے۔ فوٹو انسٹاگرام ھنیدہ
سعودی ڈیزائنر ھنیدہ الصیرفی نے اردن کے ولی عہد حسین بن عبداللہ اور شہزادی رجوہ الحسین کی جانب سے تہنیتی کارڈ پر اظہار تشکر کیا ہے، کارڈ پر شاہی جوڑے کی اپنی نومولود بیٹی شہزادی ایمان کی تصویر ہے۔
عرب نیوز کے مطابق کارڈ پر تحریر ہے ’اللہ  تعالی کی بے شمار نعمتوں پر بے حد شکر گزار ہیں۔ ہماری فیملی جو اب بڑھ رہی ہے، کی جانب سے آپ کے لیے خوشیوں بھرے نئے سال پر نیک تمنائیں۔
سعودی ڈریس ڈیزائنر ھنیدہ صیرافی نے گزشتہ سال سعودی نژاد شہزادی رجوہ الحسین کے لیے مہندی کی رات کا نہایت خوبصورت لباس ڈیزائن کیا تھا۔
ھنیدہ صیرافی نے سعودی عرب کے تاریخی نجد علاقے کے ’الشابی ثوب‘ سے متاثر ہو کر یہ گاؤن ڈیزائن کیا تھا، شہزادی رجوہ کا خاندان اسی علاقے سے تعلق رکھتا ہے۔
صیرافی نے گاؤن کے بارے میں کہا تھا الشابی ثوب اپنی لمبی آستینوں کے لیے خاص شناخت رکتھی ہے، اس کی آستینیں اتنی لمبی ہوتی ہیں کہ دلہن کے گھونگھٹ کا حصہ بن جاتی ہیں۔

 ھنیدہ صیرافی نے شہزادی رجوہ کا مہندی کا گاؤن ڈیزائن کیا تھا۔ فوٹو عرب نیوز

اردن کے شاہی جوڑے نے رواں ماں کے آغاز میں عمان میں سپیچ تھراپی سنٹر ’سیڈز آف ہوپ سینٹر‘ کا دورہ کیا تھا،اس سنٹر میں بچوں اور بڑوں میں بولنے کی صلاحیت بڑھانے اور زبان کے دیگر امراض کا علاج کیا جاتا ہے۔
سپیچ تھراپی سنٹر اردن کا واحد مقام ہے جو بولنے میں دشواری اور زبان سے متعلق حساسیت کا علاج فراہم کرتا ہے۔
اردن نیوز ایجنسی نے رپورٹ کیا ہے ’ مرکز کے دورے کے دوران شاہی جوڑے نے وہاں قائم سپیکنگ تھراپی کے لیے خاص قسم کی ایکسرسائز کے یونٹ کا بھی جائزہ لیا جہاں مریضوں کے علاج کے نتائج کو مزید بہتر بنانے کے لیے مواقع  فراہم کئے جاتے ہیں۔

اردن کے شاہی جوڑے نے رواں ماہ عمان میں سپیچ تھراپی سنٹر کا دورہ کیا تھا۔ فوٹو عرب نیوز

مرکز کی ڈائریکٹر آیۃ الجازی نے شہزادہ حسین اور شہزادی رجوہ کو مرکز میں فراہم کی جانے والی خدمات کے بارے میں بریفنگ دی، مرکز میں دی جانے والی خدمات میں بولنے کے انداز، لکنت، زبان اور آواز کے دیگر امراض کی جانچ  کے علاوہ نگلنے میں مشکلات کے علاج میں معاونت کی جاتی ہے۔

شیئر: