Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اردنی ولی عہد کی اہلیہ شہزادی رجوہ کی 30ویں سالگرہ

شادی گذشتہ جون میں ہوئی تھی، شاہی جوڑا پہلے بچے کی آمد کی توقع کر رہا ہے۔ فوٹو انسٹاگرام
اردن کے ولی عہد شہزادہ حسین بن عبداللہ دوم نے اپنی سعودی نژاد اہلیہ شہزادی رجوہ الحسین کی 30 ویں سالگرہ پر شہزادی کی سرکاری تصویر کے ساتھ مبارکباد دی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق شہزادہ حسین نے حالیہ تصویر شیئر کرتے ہوئے انسٹاگرام پر دعا لکھی ہے’اللہ تعالی ہمارے رشتے کو قائم و دائم رکھے اور پروان چڑھائے، سالگرہ مبارک رجوہ۔‘

حالیہ تصویر میں شہزادی رجوہ نے فرانسیسی برانڈ کا لباس پہنا تھا۔ فوٹو انسٹاگرام

اردن کے شاہی خاندان نے اس سالگرہ کے موقعے پر شہزادی رجوہ کی حالیہ سرکاری تصویر بھی شیئر کی ہے۔
شہزادی رجوہ نے اس تصویر کے نیلے رنگ کے پس منظر میں فرانسیسی برانڈ Rabanne کا نیلے رنگ کا لباس زیب تن کر رکھا ہے۔
واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں یہ اعلان بھی کیا گیا تھا کہ اردن کا شاہی جوڑا جس کی شادی گزشتہ برس جون میں ہوئی تھی، اپنے پہلے بچے کی آمد کی توقع کر رہا ہے۔

ولی عہد نے حالیہ تصویر شیئر کرتے ہوئے انسٹاگرام پر دعا لکھی ہے۔ فائل فوٹو عرب نیوز

شہزادی کے امید سے ہونے کی خبر کا اعلان اردن کے شاہی خاندان نے ایک بیان میں کیا تھا۔
بیان میں کہا گیا تھا کہ ’رائل ہاشمیٹ کورٹ کو یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ان کے عزت مآب ولی عہد شہزادہ الحسین بن عبداللہ دوم اور شہزادی رجوہ الحسین اس موسم گرما میں اپنے پہلے بچے کی توقع کر رہے ہیں۔‘

شیئر: