کویتی شوہر کی غیر ملکی بیوی کو شہریت نہیں ملے گی
1959 میں جاری ہونے والے قانون شہریت میں تبدیلی کی گئی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
کویت حکومت نے شہریت قانون میں ترمیم کرتےہوئے فیصلہ کیا ہے کہ کویتی شوہر کی غیر ملکی بیوی کو شہریت نہیں دے جائے گی۔
کویتی اخبار الرای کے مطابق شاہی فرمان سے 1959 میں جاری ہونے والے قانون شہریت میں تبدیلی کی گئی ہے۔
کویتی کابینہ نے تبدیلی کی منظوری دی ہے جس پر ایوان شاہی نے تصدیق کردی ہے۔
تبدیل شدہ قانون شہریت میں واضح کیا گیا ہے کہ کویتی شہری سے شادی کرنے پر غیر ملکی کو کویت کی شہریت نہیں دی جائے گی۔
کویتی شوہر اور غیر ملکی بیوی کی أولاد کویتی شہری شمار کئے جائیں گے اور بالغ ہونے کے بعد انہیں والد کی شہریت یا کسی اور ملک کی شہریت حاصل کرنے کا اختیار ہوگا۔