اردنی ولی عہد اور ان کی اہلیہ کا پہلا سرکاری دورہ، سنگاپور جائیں گے
اردن کے ولی عہد نے یکم جون 2023 کو سعودی خاتون سے شادی کی تھی (فوٹو :عرب نیوز)
اردن کے ولی عہد حسین بن عبداللہ الثانی اور ان کی اہلیہ شہزادی رجوہ الحسین اپنے پہلے سرکاری غیرملکی دورے پر سنگاپور جائیں گے۔
عرب نیوز کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ ’ولی عہد اور شہزادی رجوہ الحسین جمعرات کو سنگاپور کا دوروزہ دورے کا آغاز کررہے ہیں۔‘
وہ سنگاپور کے صدر اور وزیر اعظم اور دیگر اعلی حکام اور کاروباری رہنماوں سے ملاقات کریں گے۔
اردن کے ولی عہد انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن اور لی کوان یو سکول آف پبلک پالیسی کا بھی دورہ کریں گے انسانی سرمائے کی ترقی میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ اردن کے ولی عہد نے یکم جون 2023 کو ایک سعودی آرکیٹیکچرسے شادی کی تھی۔
شہزادی رجوہ الحسین شادی کے موقع پ جو لباس پہنا اس کے سوشل میڈیا پر چرچے رہے۔
انہوں نے لبنانی فیشن ڈیزائنر ایلی صاب کا کلاسک وائٹ گاون پہنا تھا جبکہ استقالیہ تقریب میں اٹلی کے مشہور برانڈ ڈولچی گبانہ کا چھوٹی آستینوں والا گاؤن زیب تن کر رکھا تھا۔ فریڈ جیولری کے ڈیزائنر یان سیکارڈ کے ڈیزائن کردہ ہیروں کا تاج اور میچنگ بالیاں پہنی تھیں۔