پاکستان کے قومی منظر نامے پر سیاسی اتار چڑھاؤ کی خبروں کے ساتھ ساتھ جن شخصیات کا ذکر تواتر سے ہوتا ہے ان میں اعلٰی عدلیہ کے ججز اور کرکٹ کے کھلاڑی سرفہرست ہیں۔
بظاہر کرکٹ اور عدلیہ میں کوئی قدر مشترک نہیں ہے۔ لیکن پاکستان کی تاریخ میں ایک ہستی ایسی بھی گزری ہے جنہیں نیک نام اور با اصول جج کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔ یہ بات اکثریت کے علم میں نہیں ہے کہ وہ چیف جسٹس آف پاکستان ہونے کے علاوہ پاکستان میں کرکٹ کے معمار اور منتظم بھی قرار دیے جاتے ہیں۔
جسٹس ایون رابرٹ کارنیلیئس کے تعارف کا تیسرا پہلو مسیح مذہب کے ماننے والے ایک ایسے شخص کا بھی ہے جس نے پاکستان کے شہری بننے کا فیصلہ اختیاری طور پر کیا۔
مزید پڑھیں
-
تحریک پاکستان کے مسیحی اور ہندو ہیروز!Node ID: 429226
-
جب بھٹو کرکٹ کے دیوانے تھےNode ID: 483296
-
خواجہ ناظم الدین: پاکستان کے پہلے وزیراعظم جو برطرف ہوئےNode ID: 873331