Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جاپان ایئرلائنز کے سسٹم پر سائبر حملہ، ملکی و غیرملکی پروازیں متاثر

جاپان ایئرلائنز کے مطابق حملے کے بعد اندرون ملک پروازیں بھی متاثر ہوئیں۔ فائل فوٹو: روئٹرز
جاپان ایئرلائنز نے کہا ہے کہ اُس کو سائبر حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے جس کے باعث اندرون ملک اور بین الاقوامی پروازوں میں تاخیر ہوئی۔ 
ایئرلائنز نے کہا کہ سائبر حملہ مقامی وقت صبح ساڑھے سات بجے شروع ہوا اور کمپنی کے اندرونی اور بیرونی نظام کو متاثر کیا۔
ایئرلائنز کمپنی نے کہا کہ اس نے ایک راؤٹر کو عارضی طور پر بند کر دیا جو سسٹم میں خرابی کا باعث بن رہا تھا اور جمعرات کو روانہ ہونے والی پروازوں کے ٹکٹوں کی فروخت بھی معطل کر دی تھی۔ 
جاپان کی دوسری بڑی ایئرلائنز کمپنی آل نیپون ایئرویز کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ اُن کی کمپنی نے اپنے سسٹمز پر حملے کے کوئی آثار نہیں دیکھے۔
رواں ہفتے کے شروع میں امریکن ایئرلائنز نے ایک گھنٹے کے لیے تمام پروازوں کو مختصر طور پر گراؤنڈ کیا جب اس کے نیٹ ورک ہارڈویئر میں شامل تکنیکی خرابی پیدا ہوئی۔ 
اس معمولی خرابی کے باعث کرسمس کے موقع پر ہزاروں افراد کو سفر میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
سائبر حملے موجودہ جدید دنیا میں اب معمول بنتے جا رہے ہیں اور عالمی طاقتوں کے زیرِاثر ہیکرز یہ کام کرتے ہیں۔ ماضی قریب میں امریکہ، برطانیہ سمیت مختلف ممالک کو ان حملوں میں نشانہ بنایا گیا۔
دو برس قبل امریکہ کے متعدد بڑے ایئرپورٹس کو سائبر حملوں میں نشانہ بنایا گیا تھا اور ان کی ویب سائٹس ڈاؤن ہو گئی تھیں۔

شیئر: