Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر دفاع سے لبنانی آرمی چیف کی ملاقات

دوطرفہ تعلقات اور لبنان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا(فوٹو، ایس پی اے)
سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے لبنانی آرمی چیف العماد جوزف عون نے  ملاقات کی اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور اور دونوں ممالک کے مابین تعلقات زیر بحث آئے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقات میں لبنانی آرمی چیف نے دونوں ممالک کےمابین عسکری اور دفاعی معاملات کے علاوہ لبنان کے حوالےسے بھی تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات میں وزیر خارجہ کے مشیر برائے لبنانی امور شہزادہ یزید بن محمد بن فہد الفرحان اور وزیر دفاع کے آفس ڈائریکٹر جنرل ھشام بن عبدالعزیز بن سیف  جبکہ دوسری جانب سے لبنانی آرمی چیف کے آفس ڈائریکٹر بریگیڈیئرعماد خریش بھی موجود تھے۔

شیئر: