سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے پیر کو ریاض میں سنگاپور کے سینیئر وزیر ٹیوچی ہیان نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شہزادہ خالد بن سلمان نے ایکس اکاونٹ پر لکھا’ سنگا پور کے سینیئر وزیر اور قومی سلامتی کے رابطہ وزیر ٹیوچی ہیان سے ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات کا جائزہ، علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔‘
Met with Singapore’s Senior Minister and Coordinating Minister for National Security, Teo Chee Hean. During the meeting, we reviewed our bilateral relations and mutual cooperation. We also discussed recent regional and international developments. pic.twitter.com/EIWK0How84
— Khalid bin Salman خالد بن سلمان (@kbsalsaud) December 2, 2024