Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ خالد بن سلمان سے آسٹریلوی وزیر دفاع کی ملاقات، دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال

ملاقات میں خطے اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے بدھ کو ریاض میں آسٹریلیا کے نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع رچرڈ مارلس کا خیرمقدم کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی شعبے میں تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
خطے اور بین الاقوامی صورتحال کا جائزہ، سکیورٹی اور استحکام کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بھی بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر دونوں ملکوں کے اعلی حکام موجود تھے۔
شہزادہ خالد بن سلمان نے ایکس اکاونٹ پر لکھا’ آسٹریلوی ہم منصب سے ملاقات میں دفاعی تعلقات کا جائزہ لیا، خطے اور بین الاقوامی صورتحال کے ساتھ سیکورٹی اور استحکام کے فروغ کےلیے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔‘

شیئر: