سعودی ایجنسی کے تحت افغان صوبے ننگر ہار اور لغمان میں 517 شیلٹر کٹس تقسیم
منصوبے کے تحت افغانستان میں چار ہزار 882 شیلٹر کٹس تقسیم کی جائیں گی( فوٹو: ایس پی اےا)
سعودی امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز نے افغانستان کے صوبے ننگر ہار کے شہر جلال آباد اور افغان صوبے لغمان میں517 شیلٹر کٹس تقسیم کی ہیں
جلال آباد میں 267 خاندانوں کے ایک ہزار 656 افراد جبکہ لغمان میں 250 خاندانوں کے ایک ہزار 500 افراد کو فائدہ پہنچا۔
ایس پی اے کے مطابق یہ اقدام پاکستان سے واپس آنے والوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کےلیے شیلٹر پروجیکٹ 2024 کا حصہ ہے۔
اس منصوبے کے تحت چار ہزار 882 شیلٹر کٹس جس میں خیمے، کمبل، پلاسٹک کی چٹائیاں اور دیگر اشیائے ضرورت شامل ہیں، افغانستان کے مختلف علاقوں میں تقسیم کی جائیں گی جس سے 29 ہزار 292 افراد کو فائدہ پہنچے گا۔
یہ امداد سعودی عرب کی امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز کے ذریعے دنیا میں مصائب کے خاتمے لیے لیے کی جانے والی کوششوں کے زمرے میں آتی ہے۔
علا وہ ازیں شاہ سلمان مرکز نے لبنان کےعکر ریجن میں موسم سرما کے ملبوسات کی خریداری کےلیے 530 کوپن تقسیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ان کوپن کے ذریعے شامی پنا گزین اور ضرورت مند افراد منظور شدہ سٹورز سے اپنی پسند کے موسم سرما کے کپڑے خرید سکیں گے۔
یاد رہے کہ سعودی عرب کی جانب سے 1996 سے 2024 تک 133 ارب ڈالر انسانی بنیادوں پر امداد مہیا کی گئی ہے جس سے 170 ممالک کے ضرورت مند افراد نے فائدہ اٹھایا۔