Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی شیف جو سیکڑوں برس قدیم برتنوں میں پکوان تیار کرتے ہیں

ان کے پاس بعض برتن سو برس سے بھی زیادہ پرانے ہیں ( فوٹو: سکرین گریب)
سعودی عرب میں جیزان ریجن کے روایتی قدیم کھانوں کے ماہر شیف ماجد الشوکانی جو ’جیزان کچن کے سفیر‘ کے لقب سے معروف ہیں قدیم طرز کے پکوان کے لیے غیرمعمولی شہرت رکھتے ہیں۔
ماجد الشوکانی کی دوسری وجہ شہرت ان کے پاس قدیم پتھر کے برتن ہیں جن میں وہ راویتی کھانے تیار کرتے ہیں۔
جیزان کے قدیم روایتی کھانے جن برتون میں تیار کیے جاتے ہیں ان میں سے بعض سو برس سے بھی زیادہ پرانے ہیں۔
اخبار 24 نے ماجد الشوکانی سے ملاقات کی جس میں انہوں نے وہ قدیم پتھر کے برتن ’المغش‘ دکھائے جن میں جیزان کی معروف قدیم ڈش ’مغش‘ ( گوشت اور سبزی کا سالن) تیار کی جاتی ہے۔
ڈش کی وجہ سے اس برتن کا نام بھی المغش پڑگیا ہے جس نے بارے میں شوکانی کا کہنا ہے یہ برتن 85 برس پرانا ہے جو ہمارے اجداد سے ہم تک پہنچا۔
سعودی شیف کا کہنا تھا  جیزان کی معروف روٹی ’فتہ اللحوح‘ کے علاوہ خمیری روٹی بھی تیار کی جاتی ہے جو لکڑی اور کوئلوں پر بنائی جاتی ہے جس سے ذائقہ انتہائی منفرد ہو جاتا ہے۔
ماضی میں پانی کےلیے بنایا گیا مگ جو  درخت کی بڑی جڑ سے بنایا گیا تھا بھی ان کے پاس موجود ہے جو 80 برس سے زیادہ پرانا ہے۔
شیف الشوکانی جیزان کے روایتی کھانوں کا تعارف ہی نہیں کرا رہے بلکہ وہ ماضی کی یاد بھی تازہ کررہے ہیں جب پتھروں کی ہانڈیوں میں کھانا تیار ہوتا تھا جو منفرد ذائقہ رکھتا ہے۔

شیئر: