Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منشیات کی سمگلنگ اور ٹریفکنگ کے دو نیٹ ورکس کو ختم کردیا: ذرائع وزارت داخلہ

نیٹ ورکس کے تیرہ ارکان کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی وزارت داخلہ کے ایک سرکاری ذریعے نے بتایا ہے کہ نشہ آور گولیاں (ایمفٹیامین) اور حشیش کی سمگلنگ میں ملوث دو مجرمانہ نیٹ ورکس کو ختم کرکے ان کے ارکان کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ذرائع نے بتایا دونوں نیٹ ورک کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور فرسان جزیرے کے ذریعے ریاض اور جازان ریجن میں منشیات کی سمگلنگ اور ٹریفیکنگ میں ملوث تھے۔
نیٹ ورک کے 13 ارکان میں وزارت داخلہ کا ایک ملازم، زکوۃ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی کے چار، وزارت دفاع کے دو ملازمین، تین یمنی اور شامی باشندے شامل ہیں۔
دونوں نیٹ ورکس کے تیرہ ارکان کو ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ حکام ہر اس شخص کے خلاف کارروائی کریں گے جو مملکت، اس کے شہریوں، رہائشیوں کی سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچانے کی جرات کرے گا۔

شیئر: