ایک لاکھ 19 ہزار نشہ آور گولیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام
اتوار 15 دسمبر 2024 14:45
’کارروائی میں تین یمنی تارکین گرفتار ہوئے ہیں جو سرحد عبور کرکے ملک میں داخل ہوئے‘ ( فوٹو: سبق)
سرحدی سیکیورٹی فورس نے جازان میں ایک لاکھ 19 ہزار 250 نشہ آور گولیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سرحدی سیکیورٹی فورس نے کہا ہے کہ ’کارروائی میں تین یمنی تارکین گرفتار ہوئے ہیں‘۔
’گرفتار شدگان غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرکے ملک میں داخل ہوئے تھے‘۔
سیکیورٹی فورس نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان سے تفتیش جاری ہے اور ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد انہیں متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا جائے گا‘۔