سعودی حکام نے مملکت کے مختلف علاقوں میں منشیات کی سمگلنگ کی متعدد کوششوں کو ناکام بنایا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق جنرل ڈائریکٹوریٹ آف بارڈر گارڈ نے 1.3 ٹن حشیش،13 لاکھ 82 ہزار 622 نشہ آور گولیاں اور 136 ٹن قات( نشہ آور پتے) کو ضبط کیا ہے۔
جازان، عسیر اور نجران کے علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 959 ایتھوپیئن، 849 یمنی، 3 صومالی، ایک اریٹیرین اور 12 سعودی شہریوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
سکیورٹی حکام نے عوام سے اپیل کی کہ وہ منشیات کی سمگلنگ یا فروخت سے متعلق کسی بھی سرگرمی کی اطلاع دیں۔