روڈ جنرل اتھارٹی کا کہنا ہے یکم جنوری 2025 سے طائف، الھدی شاہراہ دیکھ بھال کے کام کے باعث دو ماہ کےلیے بند رہے گی۔
اخبار 24 کے مطابق اتھارٹی نے طائف جانے والوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس مدت کےلیے ’السیل الکبیر‘ کا متبادل راستہ اختیار کریں۔
روڈ اتھارٹی اور طائف کمشنری کے اشتراک سے طائف الھدی جانے والی شاہراہ کو مزید بہتر بنایا جارہا ہے تاکہ لوگوں کو سفر میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
لتنفيذ أعمال الصيانة
إغلاق طريق عقبة الهدا بمحافظة #الطائف اعتبارًا من 2025/1/1م ولمدة شهرين. pic.twitter.com/3pBKKkJaMQ— الهيئة العامة للطرق (@RGAsaudi) December 30, 2024