Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف جانے والی الھدی شاہراہ کھول دی گئی

بارش کے دوران احتیاطی تقاضے کے تحت شاہراہ کو بند کیا گیا (فوٹو، ایکس اکاونٹ)
نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے حفاظتی اقدامات کے تحت بارش کی پیش گوئی پر طائف کو جانے والی الھدا شاہراہ کو ٹریفک کے لیے  عارضی طورپر بند کیا گیا تھا جسے رات گئے دوبارہ کھول دیا گیا۔

اخبار 24 کے مطابق قومی مرکز برائے موسمیات کی جانب سے مکہ مکرمہ سمیت مختلف ریجنز میں بارش کی پیش گوئی کی تھی ۔

متوقع بارشوں کی وجہ سے نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور روڈ سیفٹی فورسز نے الھدا جانے اور واپس آنے والی دونوں شاہراہیں احتیاطی تقاضے کے تحت بند کردی تھیں تاکہ بارش کے دوران چٹانی پتھروں کے گرنے سے ہنگامی صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
واضح رہے موسم برسات میں طائف جانے کے لیے الھدی شاہراہ کو عارضی طورپر بند کردیا جاتا ہے جس کے بعد دیگر شہروں سے طائف جانے کے لیے متبادل راستہ اختیار کیا جاتا ہے۔
روڈ سیفٹی فورسز کا مزید کہنا تھا کہ موسمی رپورٹ کو دیکھتے ہوئے راستہ بند کیا جاتا ہے ۔

شیئر: