Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں سنیپ چیٹ صارفین عرب ملکوں میں سب سے زیادہ

2024 میں 2.3 ملین کے اضافے کے بعد تعداد 23.3 ملین تک پہنچ گئی (فوٹو: العربیہ)
سعودی عرب میں سنیپ چیٹ صارفین کی تعداد عرب ملکوں کی سطح پر سب سے زیادہ ہے جبکہ دوسرے نمبر پر عراق اور تیسرا نمبر مصر کا ہے۔
العربیہ  نے ’ورلڈ پاپولیشن رویو‘ ویب سائٹ کے سروے کے حوالے سے بتایا کہ ’مملکت میں سنیپ چیٹ صارفین کی تعداد میں رواں برس 2024 میں 2.3 ملین کے اضافے کے بعد 23.3 ملین تک پہنچ گئی ہے۔‘
سروے کے مطابق دنیا بھر میں سنیپ چیٹ صارفین کی تعداد کے اعتبار سے سعودی عرب پانچویں نمبر ہے جبکہ عراق کا نمبرساتواں ہے جہاں صارفین کی تعداد 15.9 ملین ریکارڈ کی گئی۔
عرب ممالک میں الجزائر کا نمبر چوتھا ہے جہاں سنیپ چیٹ صارفین کی تعداد 7.5 ملین جبکہ مراکش میں 5.4 ملین افراد سنیپ چیٹ استعمال کرتے ہیں۔
تیونس کا نمبر دسواں ہے جو عرب ممالک کی رینکنگ میں سب سے کم ہے جہاں سنیپ چیٹ یوزر 1.2 ملین ہیں۔
عمان میں 1.9 ملین جبکہ کویت آٹھویں نمبر پر ہے جہاں صارفین کی تعداد 2.2 ملین اور اردن میں 3.8 ملین اورامارات چھٹے نمبر پر ہے جہاں سنیپ چیٹ کے صارفین کی تعداد 4.1 ملین ہے۔

شیئر: