Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں فراڈ اور 13 لاکھ ریال کی لوٹ مار میں ملوث غیرملکی گروہ گرفتار

مسروقہ نمبر پلیٹ کرایے کی کاروں میں لگا کر واردات کیا کرتے تھے (فوٹو: ایکس اکاونٹ امن عامہ)
سعودی دارالحکومت ریاض میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹیم نے 7 رکنی جرائم پیشہ غیرملکی گروہ کو گرفتار کر لیا جو لوٹ مار اور جعل سازی میں ملوث تھا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ریاض ریجن میں پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ شامی باشندوں پر مشتمل ایک گروہ جعل سازی اور لوٹ مار میں ملوث ہے۔
گروہ کے ارکان اپنی غلط شناخت ظاہر کرتے ہوئے ڈیجیٹل کرنسی اور جائیداد کی خرید و فروخت کے شعبے سے ظاہر کرتے تھے۔
جب کوئی ان کے جال میں پھنس جاتا تو وہ نامعلوم ٹھکانے پر لے جاتے جہاں اسلحہ کے زور پر اس سے رقم لوٹ لیتے تھے۔
پولیس کا کہنا تھا ملزمان گاڑیوں کی مسروقہ نمبر پلیٹ کرایے کی کاروں میں لگا کر واردات کیا کرتے تھے۔
گروہ کا نیٹ ورک بیرون ملک کام موجود تھا جنہیں وہ لوٹی ہوئی رقم ارسال کیا کردیتے تھے۔
ملزمان 13 لاکھ ریال لوگوں سے لوٹ چکے تھے۔ ملزمان سے تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ان کا کیس پراسیکیوشن کو ارسال کیا جائے گا۔

شیئر: