Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تانبے اور بجلی کی تاروں کی چوری میں ملوث غیرملکی گروہ کو 10 سال تک قید کی سزا

ملزمان کو سزا مکمل ہونے پر مملکت سے بے دخل کردیا جائےگا (فوٹو: اخبار 24)
سعودی عدالت نے تانبے اور بجلی کی تاروں کی چوری میں ملوث ایک آٹھ رکنی غیرملکی گروہ کو 10 سال تک قید کی سزا سنائی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی پبلک پراسیکیوشن نے غیرملکیوں پر مشتمل ایک منظم گروہ کے خلاف اپنی تحقیقات مکمل کیں جن پر تانبے اور بجلی کی تاریں چوری کرنے کا الزام ہے۔
 تفتیش کے دوران پتہ چلا کہ ملزمان بجلی کی تاروں کی چوری میں ملوث ہیں جسے انہوں نے فروخت کرنے کے ارادے سے ایک کرائے کی جگہ پر چھپا کر رکھا تھا۔
ملزمان کو گرفتار کر کے عدالت کے حوالے کرکے الزامات کے ثبوت پیش کیے گئے۔
ملزمان کو 10 سال تک قید کی سزا سنائی گئی اور نقصان کی تلافی کا حکم دیا گیا۔
ملزمان کو سزا مکمل ہونے پر مملکت سے بے دخل کردیا جائے گا۔
پبلک پراسیکیوشن نے ہر قسم کے جرائم کا مقابلہ کرنے، سرکاری اور نجی املاک کے تحفظ اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے سخت احتساب کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

شیئر: