Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لوٹ مار ومسلح ڈکیتی میں ملوث 5 رکنی گروہ کو سزائے موت

مجرمانہ کارروائیوں میں ملوث گروہ میں ایک انڈین اور چار سعودی شامل تھے(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
وزارت داخلہ نے مشرقی ریجن میں قتل و مسلح ڈکیتی میں ملوث 5 رکنی گروہ کی سزائے موت پرعمل درآمد کردیا ہے۔ گروہ میں ایک انڈین اور چار سعودی شہری شامل تھے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ نے وزارت داخلہ کی جانب سے جاری تفصیلی بیان میں کہا ہے کہ پانچ رکنی گروہ جس میں جعفر الحجی ، حسین العواد ، ادریس اسماعیل ، حسین المسلمی جبکہ ایک انڈین نسیم چنیکاپورٹ شامل تھا۔ گروہ کے پانچوں ارکان نے ایک انڈین شہری کو اغوا کیا اور اسے زد و کوب کرنے کے بعد قتل کردیا تھا۔
پولیس ٹییں گروہ کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہو گئیں جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرائم کا اعتراف کرلیا۔ گروہ کا چالان کرمنل کورٹ میں پیش کیا گیا جہاں سے انہیں ’فساد فی الارض‘ یعنی زمین پرفتنہ و فساد پھیلانے کے جرم میں سزائے موت سنا دی گئی۔
 اپیل کورٹ نے بھی ابتدائی عدالت کے فیصلے کو بحال رکھا بعدازاں ایوان شاہی سے فیصلے کے تصدیق ہونے کے بعد وزارت داخلہ نے پانچوں کی سزائے موت پرعمل درآمد کردیا۔

شیئر: