Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گورنر مدینہ منورہ کی زیر صدارت اجلاس، رمضان کی تیاریوں کا جائزہ

جلاس میں کئی سرکاری اداروں کے سربراہان نے شرکت کی ہے (فوٹو: ایس پی اے)
گورنر مدینہ منورہ شہزادہ سلمان بن سلطان نے رمضان کی تیاریوں کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق اجلاس میں گورنریٹ کے کئی سرکاری اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔
شہزادہ سلمان بن سلطان جو مدینہ منورہ میں حج و وزٹ کمیٹی کے سربراہ بھی ہیں، سعودی قیادت کی جانب سے مسجد نبوی میں زائرین کی دیکھ بھال کیے جانے کی تعریف کی۔
گورنر مدینہ منورہ نے رمضان کے دوران زائرین کےلیے آرام اور تحفظ کو یقینی بنانے کےلیے تیاری بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
اجلاس میں رمضان کی تیاریوں پر جنرل اتھارٹی برائے امور مسجد نبوی کی طرف سے ایک پریزیٹیشن شامل تھی۔
وزارت حج وعمرہ نے اپنے آپریشنل منصوبوں کا جائزہ لیا جبکہ وزارت صحت کی علاقائی برانچ نے زائرین کے لیے اپنے صحت نظام کی تیاری کو اجاگر کیا۔
اجلاس میں مدینہ منورہ کے امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آپریشنز سے متعلق پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیئر: