Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گورنر مدینہ منورہ کی عمرہ سکیورٹی فورسز کے افطار میں شرکت

سکیورٹی فورسز کی اجتماعی افطاری مسجد نبوی کے شمال میں مرکزی علاقے میں کی گئی۔ ( فوٹو: ایکس)
گورنر مدینہ منورہ شہزادہ سلمان بن سلطان بن عبد العزیز نے عمرہ سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی افطار میں شرکت کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق عمرہ سکیورٹی فورسز کی اجتماعی افطاری مسجد نبوی کے شمال میں مرکزی علاقے میں کی گئی ہے۔
گورنر مدینہ منورہ شہزادہ سلمان بن سلطان نے زائرین مسجد نبوی کی خدمت پر سکیورٹی اہلکاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی خدمات کا اعتراف کیا ہے۔
انہوں نے  تمام عسکری شعبوں سے وابستہ عمرہ سکیورٹی فورسز کی اہمیت کو واضح کیا اور کہا ہے کہ ’تمام ادارے مل کو ایک ٹیم تشکیل دیتے ہیں جن کا واحد مقصد زائرین کی خدمت ہے۔‘
گورنر مدینہ منورہ کا مزید کہنا تھا کہ ’گراؤنڈ میں کام کرنے والے تمام اہلکار خواہ ان کا تعلق عسکری شعبے سے ہو یا سول اداروں سے، ان سب کی خدمات قابل قدر ہیں۔‘

شیئر: