Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گھریلو کارکنوں کی تنخواہوں کی بینک کے ذریعے ادائیگی، دوسرے مرحلے کا آغاز

مملکت میں پہلے مرحلے کا آغاز جولائی 2024 سے کیا گیا تھا (فوٹو: اخبار 24)
سعودی عرب میں گھریلو کارکنوں کی تنخواہیں بینک کے ذریعے ادائیگی کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہو گیا۔
چار ملازمین رکھنے والے آجر کےلیے لازمی ہوگا کہ وہ تنخواہیں بینک اکاونٹ کے ذریعے ادا کرے۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت افرادی قوت کے ذیلی پلیٹ فارم ’مساند‘ نے گھریلو ملازمین کے حقوق کے تحفظ  اور تنخواہوں کی ادائیگی کو منظم کرنے کےلیے بینک اکاونٹ کے قانون کو مرحلہ وار نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا۔
پہلے مرحلے کا آغاز جولائی 2024 سے کیا گیا تھا جس کے تحت نئے آنے والے کارکنوں کی ماہانہ اجرت بینکوں کے ذریعے ادا کرنا ضروری تھا جس کے بغیر ویزا جاری نہیں کیا جاتا۔
اجرت کی ادائیگی کا دوسرا مرحلہ یکم جنوری 2025 سے شروع کیا گیا جس میں چار کارکنوں کی شرط ہے جبکہ تیسرا مرحلہ جولائی 2025 سے شروع ہوگا جس میں کارکنوں کی تعداد 3 ہوگی۔
چوتھے مرحلے کا آغاز اکتوبر سے ہوگا جس میں دو یا اس سے زائد کارکن شامل ہیں جبکہ آخری مرحلے میں تمام گھریلو کارکنوں کے لیے ہوگا جو یکم جنوری 2026 سے نافذ کیا جائے گا۔
مساند پلیٹ فارم کی جانب سے اس بات کی تاکید کی گئی ہے کہ آجر اپنے کارکنوں کے حقوق کا تحفظ کریں اور انکی اجرت بروقت ادا کریں تاکہ کسی قسم کی حلاف ورزی کے مرتکب قرار نہ پائیں۔

شیئر: