Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تجرباتی مدت کے دوران گھریلو کارکن کی تنخواہ کس طرح ادا کی جائے ؟

اقامہ بننے کے بعد اجرت ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے ادا کرنا ضروری ہے(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
گھریلو کارکنوں کے امور سے متعلق وزارت افرادی قوت کے ذیلی  ادارے ’مساند‘ نے کہا ہے کہ تجرباتی مدت کے دوران ملازمین کی اجرت ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے ادا کرنا ضروری نہیں۔
عاجل نیوز کے مطابق ایک شخص نے ’مساند‘ پورٹل پردریافت کیا کہ گھریلو ملازمہ جس کی تجرباتی مدت ختم نہیں ہوئی اس کی تنخواہ ڈیجیٹل والٹ (بینک اکاونٹ) کے ذریعے ادا کرنا ضروری ہے یا نہیں؟
سوال کے جواب میں مساند کا کہنا تھا کہ جب تک کارکن کی  تجرباتی مدت ختم نہیں ہو جاتی اس وقت تک ان کی اجرت بینک اکاونٹ کے ذریعے ادا نہیں کی جا سکتی ۔
تجرباتی مدت ختم ہونے اور اقامہ جاری کرانے کے بعد بینک اکاونٹ کھولا جائے جس کے بعد تنخواہ باقاعدگی سے اکاؤنٹ میں منتقل کی جائے گی۔
واضح رہے ادارہ مساند کا مقصد آجر و اجیر کے حقوق کا تحفظ ہے جس کےلیے کارکن کی تنخواہ کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنانے کے لیے ادارے نے ڈیجیٹل والٹ کا اہتمام کیا ہے جو مختلف بینکوں سے منسلک ہوتے ہیں۔
ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے تنخواہوں کی ادائیگی سے اس امر کی یقین دہانی ہوجاتی ہے کہ کارکن کی تنخواہ بروقت اد ا کی گئی ہے ۔ اگرتنخواہ کی ادائیگی میں تاخیر ہو تو اس صورت میں کارکن کو یہ حق ہوتا ہے کہ وہ ادارے سے رجوع کرے۔

شیئر: