Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب : غیرقانونی افراد کے خلاف جوازات کی مہم

گزشتہ ماہ 19 ہزار سےزائد غیرقانونی افراد کے خلاف کارروائی کی گئی(فوٹو،ایکس اکاونٹ)
سعودی محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ’جوازات‘ کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ مملکت کے مختلف علاقوں میں قانونِ محنت اور سرحدی ضوابط کی خلاف ورزیوں پر19 ہزار سے زائد فیصلے صادر کیے گئے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق محکمہ جوازات کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رہائش اور قانونِ محنت کی خلاف ورزیوں پرجوازات کی تفتیشی ٹیموں نے اقامہ ، سرحدی قانون اور محنت کے حوالے سے خلاف ورزیوں کے مرتکب غیرملکی اور سعودی شہریوں کو محکمہ جاتی کورٹ کے سامنے پیش کیا جہاں خلافورزیاں ثابت ہونے پر انکے خلاف ادارہ جاتی فیصلے کیے گئے۔
جوازات کا مزید کہنا تھا کہ قانون کے مطابق غیرقانونی طورپر سرحد عبورکرنے والوں کو رہائش ، نقل وحمل یا روزگار کی سہولت فراہم کرنا سخت قانون شکنی ہے۔ اس عمل کے مرتکب خواہ وہ سعودی شہری ہو یا غیرملکی کو عدالت کا سامنا کرنا پڑے گا۔
غیرقانونی افراد کے حوالے سے اطلاع دینے کےلیے جوازات نے مکہ مکرمہ ، ریاض اور مشرقی ریجن کے لیے 911 جبکہ دیگر علاقوں کے لیے 999 نمبر مخصوص کیے ہیں۔

شیئر: