Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

باربر شاپ میں خاتون کے بال تراشنے کی وڈیو وائرل، ریاض میونسپلٹی کی کارروائی

دکان کے مالک کو طلب کرکے قانونی چارہ جوئی مکمل کی جارہی ہے ( فوٹو: اخبار24)
سعودی عرب میں ریاض میونسپلٹی کی تفتیشی ٹیم نے ایک باربر شاپ میں خاتون کے بال تراشے جانے کی خلاف ورزی کا نوٹس لیتے ہوئے دکان کے مالک کو طلب کرلیا۔
سبق نیوز کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی وڈیو جس میں ایک باربر شاپ میں خاتون کے بال کاٹے جانے کو دکھایا گیا تھا۔
صارفین نے وڈیو پراعتراض کرتے ہوئے اسے صریح خلاف ورزی قراردیتے ہوئے کہا خواتین کے بالوں کو تراشنے کے لیے بیوٹی پارلرز موجود ہیں تو یہ سروس مردانہ شاپ پرکیوں دی گئی؟۔
میونسپلٹی کا کہنا تھا کہ وائرل وڈیو پر فوری ایکش لیتے ہوئے کیس متعلقہ ٹیم کے حوالے کردیا گیا تاکہ دکان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔
 متعلقہ ٹیم نے دکان کے مالک کو طلب کیا اور اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی مکمل کی جارہی ہے۔
خیال رہے گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک وڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں باربر شاپ میں ایک خاتون جس نے عبایہ بھی نہیں پہنا تھا کے بالوں کو تراشے جانے کا منظر دکھایا گیا تھا۔
سوشل میڈیا پر لوگوں نے سخت اعتراض کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ قانون کی صریح خلاف ورزی ہے۔

شیئر: