Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مردانہ باربر شاپ میں کام کرنے والی ایشیائی خاتون گرفتار

 ایشیائی خاتون اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مملکت میں مقیم ہے (فوٹو: عکاظ)
سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کے ماتحت الخبر میں فیلڈ انسپکٹرز نے مردانہ باربر شاپ میں کام کرنے والی ایک ایشیائی خاتون کو گرفتارکیا ہے۔
عکاظ اخبار کے مطابق تفتیش سے پتہ چلا کہ ایشیائی خاتون اقامہ اور ملازمت کے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مملکت میں مقیم ہے۔
وزارت افرادی قوت نے بیان میں کہا کہ’ مردانہ باربر شاپ کے خلاف کارروائی اس اشتہار کی بنیاد پر کی گئی جس میں گاہکوں کی توجہ اس جانب مبذول کرائی جارہی ہے کہ باربر شاپ میں ایک خاتون بھی سروس فراہم کررہی ہے اور یہ سعودی قوانین کے منافی ہے‘۔
وزارت افرادی قوت کے ترجمان سعد آل حماد کا کہنا ہے کہ ’تمام ادارے اور آجر سعودی قانون محنت کی پابندی کریں، خلاف ورزی پراحتساب ہوگا‘۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ’سمارٹ موبائل پر وزارت کی ایپ کے ذریعے قانون محنت کی خلاف ورزیوں کے بارے میں رپورٹ کی جا سکتی ہے‘۔

شیئر: