سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اتوار کو ریاض میں وزارت کے ہیڈ کوارٹر میں لبنان کے لیے امریکی ایلچی آموس ہوچسٹین سے ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں لبنان کی صورتحال اور اس حوالے کی جانے والی کوششوں سمیت موجودہ علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وزیر خارجہ کے مشیر برائے لبنانی امور شہزادہ یزید بن محمد بن فہد الفرحان بھی موجود تھے۔