Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ شام کے مسئلے پر غور کرنے کے لیے اردن پہنچ گئے

عرب لیگ نے شامی مسئلے پر غور کرنے کے لیے سعودی عرب، اردن، عراق، لبنان اور مصر پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی ہے۔ (فائل فوٹو: روئٹرز)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان عرب لیگ کے تحت ہونے والے اجلاس میں شرکت کے لیے اردن پہنچ گئے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق عرب لیگ نے شام کے مسئلے پر غور کرنے کے لیے سعودی عرب، اردن، عراق، لبنان اور مصر پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی ہے۔
اردن میں منعقد ہونے والے اجلاس میں مذکورہ ممالک کے وزرائے خارجہ کے علاوہ امارات، بحرین اور قطر کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔

شیئر: