Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ سے اقوام متحدہ کے ایلچی کا رابطہ، شام کی صورتحال پر تبادلہ خیال

سعودی وزیر خارجہ سے سپین کے ہم منصب نے بھی رابطہ کیا ( فائل فوٹو: اے ایف پی)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے بدھ کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی ایلچی گیئر پیڈرسن نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران شام کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
قبل ازیں سعودی وزیر خارجہ سے سپین کے ہم منصب نے رابطہ کیا جس میں بین الاقوامی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
گزشتہ روزسعودی وزیر خارجہ اور فرانسیسی وزیر برائے یورپ اور امور خارجہ نے علاقائی صورتحال اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

شیئر: