Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گورنر مدینہ منورہ سے سعودی شہری کی ملاقات، بیٹی کے قاتل کو معاف کردیا

گورنر نے اسلام میں عفو و درگزر کی اہمیت کو اجاگر کی (فوٹو: ایس پی اے)
گورنر مدینہ منورہ شہزادہ سلمان بن سلطان بن عبدالعزیز نے بیٹی کے قاتل کو معاف کرنے والے سعودی شہری محمد بن برکی سے خصوصی ملاقات کی اور اس کے جذبے کو سراہا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق گورنر مدینہ منورہ سے سعودی شہری کے اس عمل کو سراہا اور اسلام میں عفو و درگزر کی اہمیت کو اجاگر کی۔
انہوں نے کہا’ معافی کے اس عمل سے اسلامی اقدار کی نمائندگی ہوتی ہے، دین حنیف کی تعلیمات کے مطابق عفو و درگزر باعث اجر و ثواب ہے۔‘
گورنر مدینہ منورہ نے مزید کہا ’اس طرح کا عمل (معافی ) سعودی عرب کے معاشرے کی شاندار روایات کا عکاس ہے جس سے باہمی اخوت ومحبت میں اضافہ ہوتا ہے۔‘
 سعودی شہری محمد اللھیبی کا کہنا تھا’ بیٹی کے قاتل کو محض اللہ تعالی کی رضا کے لیے معاف کیا ہے۔ دعاگو ہوں کے رب کی بارگاہ میں میرا یہ عمل قبول ہو۔‘

شیئر: