سعودی شہری نے بھائی کے قاتل کو سزائے موت سے کچھ دیر پہلے معاف کردیا
’اہل خانہ معاف کرنا نہیں چاہتے تھے، بڑی مشکل سے راضی کیا (فوٹو: سکرین گریب)
سعودی شہری نے اپنے بھائی کے قاتل کو اللہ کی رضا کے لیے سزائے موت سے کچھ ہی دیر قبل معاف کردیا۔
ممدوح العطوی کا کہنا تھا کہ ’اہل خانہ معاف کرنا نہیں چاہتے تھے جنہیں بڑی مشکل سے راضی کیا۔‘
سعودی ٹی وی کے پروگرام الرصد میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید بتایا’ بھائی کے قاتل کی سزائے موت پر عمل درآمد ہونے جارہا تھا۔‘
قصاص کے میدان میں جلاد اور قاتل موجود تھے وقت گزرا جارہا تھا۔ اسی وقت تمام اہل خانہ نے قاتل کو معاف کردیا جس سے اس کی سزائے موت پرعمل درآمد رک گیا۔
ممدوح العطوی کا مزید کہنا تھا ’ہم نے کسی دنیاوی حصر و لالچ کی وجہ سے قاتل کو معاف نہیں کیا۔ ہمارے پیش نظر صرف رب کی رضا کا حصول تھا۔‘
’اس سے قبل ہمیں بہت کچھ دینے کی آفر بھی کی گئی تھی مگر کسی نے کچھ قبول نہیں کیا۔‘