Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ ایئرپورٹ خراب موسم کے باعث طیارے کو نقصان، کئی پروازیں ری شیڈول

انتظامیہ کا کہنا ہے ایئرپورٹ پر آپریشنل آپریشنز معمول کے مطابق جاری ہیں( فوٹو: ایس پی اے)
جدہ ایئرپورٹس کمپنی نے کہا گیا کہ’ تیز ہواوں کے باعث جدہ ائیرپورٹ پر کچھ پروازوں کو ری شیڈول کیا گیا ہے۔‘
یاد رہے کہ جدہ شہر میں پیر کی صبح شدید بارش ہوئی ہے۔
کپمنی کا کہنا ہے’ ایئرپورٹ پر آپریشنل آپریشنز معمول کے مطابق جاری ہیں، گراونڈ پر موجود ٹیمیں تمام مسافروں اور کارکنوں کی سیفٹی اور کمفرٹ کے اعلی ترین معیار کو یقینی بنانے کےلیے تندہی سے کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔‘
علاوہ ازیں عاجل نیوز کے مطابق جدہ  ایئرپورٹ پر موسم کی خرابی کے باعث فلائی ادیل کے طیارے کی باڈی کو معمولی نقصان پہنچا اور دیگر حادثات دیکھنے میں آئے ہیں۔
قبل ازیں جدہ کے کنگ عبد العزیز انٹر نیشنل ایئرپورٹ نے مسافرو ں کو ہدایت کی تھی کہ وہ ایئرپورٹ آنے سے پہلے اپنی ایئرلائن سے رابطہ کریں۔ جدہ میں موسلادھار بارش کے باعث بعض پروازوں کے شیڈول میں تبدیلی ہوسکتی ہے۔
ایئرپورٹ انتظامیہ کا کہنا تھا ’مسافروں کو چاہئے کہ اپنی ایئرلائن سے رابطہ کرکے پرواز کا صحیح وقت معلوم کرلیں اور موسم کی اپ ڈیٹ بھی لیتے رہیں۔‘

شیئر: