واشنگٹن .....امریکی جریدے نیویارک ٹائمز نے واضح کیا ہے کہ قطر اپنے حجم سے بڑھ کر کردار ادا کرنے کا خمیازہ بھگت رہا ہے۔ قطری قیادت مالی وسائل کے بل پر عربوں کی پالیسی کے منافی ایجنڈے پر گامزن ہے۔ اسے اسی کی قیمت چکانا پڑ رہی ہے۔ جریدے کا کہناہے کہ دوحہ کی کوشش ہے کہ وہ اپنے طاقتور اور مالدار ہمسائے سعودی عرب سے اونچا کرداراد ا کرے۔ سعودی عرب قطری تصرفات کو نظر انداز کرتا رہا لیکن اب اسکے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا ہے۔