فنڈ ریزنگ کی خلاف ورزیاں، غیرمنافع بخش اداروں اور افراد کے خلاف کارروائی
پرمٹ کے بغیر کسی قسم کی فنڈ ریزنگ کرنا قانون شکنی ہے (فائل فوٹو: عکاظ)
سعودی عرب میں غیرمنافع بخش اداروں کے امور کی قومی کمیٹی نے ضوابط کی خلاف ورزیوں پر متعدد غیرمنافع بخش اداروں اور افراد کے خلاف کارروائی کی ہے۔
عکاظ کے مطابق قومی کمیٹی کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا کہ ’قوانین کی خلاف ورزیاں ریکاڈ کیے جانے پر گیارہ آرگنائزیشنز کو وارننگ جاری کی گئی ہے۔‘
رپورٹ میں مزید کہا گیا’غیرقانونی طور پر فنڈ ریزنگ کے حوالے سے موصول ہونے والی 23 اطلاعات پر کارروائی کی گئی۔‘
انفرادی طور پر فنڈ ریزنگ کرنے والے 7 افراد کے خلاف بھی کارروائی کی گئی۔
واضح رہے مملکت میں فنڈ ریزنگ کرنا غیرقانونی عمل ہے۔ اس کے لیے باقاعدہ منظم طور پر کام کرنے والی تنظیموں اور اداروں کو پرمٹ جاری کیا جاتا ہے۔
پرمٹ کے بغیر کسی قسم کی فنڈ ریزنگ کرنا قانون شکنی ہے جس کی سزا مقرر ہے۔