Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں خلاف ورزیوں پر 12 پٹرول سٹیشن بند، 152 کا چالان

نگران کمیٹی نے 78 شہروں میں پٹرول سٹیشنز کے 1371 دورے کیے (فوٹو: اخبار24)
پیٹرول سٹیشنز کی نگران کمیٹی نے مملکت کے مختلف ریجنز میں خلاف ورزیاں ریکارڈ کرنے پر 12 پٹرول سٹیشن سیل کر دیے جبکہ 152 کا چالان کیا گیا۔
اخبار 24 کے مطابق نگران کمیٹی نے مملکت کے 78 شہروں میں پٹرول سٹیشنز کے 1371 دورے کیے ہیں۔
ان دوروں کا مقصدر فروخت کیے جانے والے پٹرول اور ڈیزل کے معیار اور پمپس کے میٹرز کی جانچ کرنا تھا تاکہ اس امر کو یقینی بنایا جاسکے کہ فروخت کیا جانے والا پیٹرول مقررہ معیار کے مطابق ہے یا نہیں۔
کمیٹی کا کہنا تھا کہ مختلف شہروں میں مستقل بنیادوں پر پیٹرول سٹیشنز کی نگرانی کا عمل جاری ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ کہیں کسی قسم کی قانون شکنی نہ کی جائے۔
واضح رہے بعض ناجائزہ منافع خور پٹرول میں ملاوٹ بھی کرنے کے علاوہ پمپ کے میٹرز کو تیز کردیتے ہیں جس کی وجہ سے پٹرول کی مقدار کم ہوجاتی ہے۔ متعلقہ کمیٹی  کی جانب سے ان امور کا جائزہ لینے کے بعد خلاف ورزی کے مرتکب پمپ پرجرمانہ کیا جاتا ہے۔

شیئر: