سعودی خاتون نے مصالحے تیار کرنے کےلیے’ہوم فیکٹری‘ بنا لی
سعودی خاتون نے مصالحے تیار کرنے کےلیے’ہوم فیکٹری‘ بنا لی
منگل 7 جنوری 2025 22:00
سعودی خاتون نے اس کام کا آغاز 8 سال قبل کیا تھا۔ (فوٹو العربیہ چینل)
سعودی خاتون ’ام طارق‘ جنہوں نے مصالحے تیار کرنے کے لیے ’ہوم فیکٹری‘ بنائی ہے۔ اب تک وہ 37 خاندانوں کو تربیت بھی دے چکی ہیں۔
العربیہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ’ام طارق‘ نے بتایا گھر میں مصالحے تیار کرنے کے لیے ایک فیکٹری بنائی۔ 7 سے زائد تربیتی کورس کیے اور سرٹیفکیٹ حاصل کیے ہیں۔
تیار کردہ مصالحے 3 مختلف وزن کے جار میں دستیاب ہیں۔ (فوٹو المرصد)
ام طارق کا کہنا تھا اس کام کا آغاز 8 سال قبل کیا اور خود روزگار سرٹیفکیٹ حاصل کیا ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھا ٹریننگ کے بعد ہوم فیکٹری قائم کی۔ اب تک وہ 37 سے زائد خاندانوں کو مصالحے تیار کرنےکی تربیت دے چکی ہیں۔
ام طارق نے بتایا انہوں عام مصالحوں کے علاوہ مختلف ڈشز کی تیاری کے لیے کئی قسم کے مصالحے تیار کیے ہیں جیسے کبسہ مصالحہ، مکس مصالحہ اور اسی طرح کے دیگر شامل ہیں۔
ام طارق کا کہنا تھا انہوں نے اپنے تیار کردہ مصالحوں کے لیے 3 مختلف سائز اور وزن کے جار تیار کیے ہیں، جن میں 250 گرام، 450 گرام اور 650 گرام کا سب سے بڑا جار ہے جو بڑی فیملیز میں مقبول ہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کیخبروں کے لیے”اردو نیوز“گروپ جوائن کریں