Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی خاتون شیف کا گھر میں کھانے بنانے سے فائیو سٹار ہوٹل تک کا سفر

ریستوران میں بھی جاکر وہاں ہر ڈش کے بارے میں معلومات حاصل کیں ( فوٹو: عاجل)
 سعودی خاتون شیف الھنوف العیسی جنہوں نے سعودی روایتی پکوان تیار کرنے میں مہارت حاصل کی اور اب فائیو سٹار ہوٹل میں کام کررہی ہیں۔ 
السعودیہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے الھنوف العیسی نے کہا کہ’ سعودی روایتی پکوان اپنی والدہ سے سیکھے۔والدہ کی جانب سے پابندی تھی کہ ہفتے میں ایک دن مجھے یا دوسری بہن کو  کھانا تیار کرنا ہوگا‘۔ 
’گھر میں کھانا پکانے کے دوران ابتدا میں مشکلات پیش آئیں تاہم  مصالحہ جات، ان کی مقدار، ان کے استعمال کا طریقہ اور پکوان کو سجا کر پیش کرنے کا سلیقہ آگیا‘۔ 
سعودی خاتون شیف نے بتایا ’انہوں نے پکوان کے ہنر میں مہارت کے لیے ریستورانوں کے چکر بھی لگائے۔ کسی نہ کسی ریستوران میں جاکر وہاں ہر ڈش کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور پھر اس کو ڈش گھر میں تیار کرنے کا اہتمام کیا‘۔
’اس طرح نہ صرف یہ کہ مقامی کھانوں کی تیاری میں مہارت ملی بلکہ غیر ملکی پکوانوں کے بارے میں بھی  آگہی حاصل ہوئی‘۔ 
 ایک  سوال پر کہا کہ وہ ’اب ایک فائیو سٹار انٹرنیشنل ہوٹل میں شیف کے طور پر کام کررہی ہیں جہاں  نہ صرف یہ کہ  سعودی روایتی کھانے تیار کرتی ہیں بلکہ  فائیو سٹار ہوٹل کے معیار سے ہم آہنگ غیرملکی کھانے بھی تیار کرنے لگی ہیں‘۔

شیئر: