Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پکوان آرٹ فیسٹیول ’الولیمہ‘ میں سعودی خاتون شیفس کی مقبولیت

مشرق وسطی میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا فیسٹول دس روز تک جاری رہے گا۔(فوٹو: عاجل)
سعودی پکوان فیسٹیول ’الولیمہ ایڈیشن تھری‘ میں  پکوان آرٹ سرپرست پروگرام ’کون‘ شامل ہے۔ اس کے ذریعے سعودی شیفس اور فوڈ بزنس کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔ 
سبق نیوز کے مطابق مشرق وسطی میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا فیسٹول دس روز تک جاری رہے گا۔
فیسٹول کا آغاز گزشتہ جمعرات کو ہوا تھا۔ روزانہ سہ پہر چار بجے سے رات بارہ بجے تک کنگ سعود یونیورسٹی ریاض میں فیسٹلو کے دروازے وزیٹرز کے لیے کھلے ہیں۔ 
فیسٹول میں شریک کامیاب سعودی شیف میں سے ایک یاسمین عبید اور منیرہ البدر کا کہنا ہے کہ ’انہوں نے ’کون‘ پروگرام کے تربیتی کورسز سے فائدہ اٹھایا۔ انہیں پکوان میں اچھی خاصی مہارت حاصل ہوگئی ہے‘۔ 
شیف یاسمین عبید نے جو سوشل میڈیا پر بھی سرگرم ہیں کہا کہ’ وہ خاص ریسیپی استعمال کرکے نت نئے پکوان تیار کررہی ہیں۔ ایشین سلاد میں انہیں مہارت ہے‘۔
’ ’کون‘ کے پلیٹ فارم سے جو کچھ سیکھا اس حوالے سے ایک پروگرام کا تجربہ کررہی ہوں امید ہے انہیں کامیابی ملے گی‘۔ 
شیف منیرہ بدر کا کہنا تھکہ پکوان کی ٹریننگ میں دس برس سے زیادہ کا تجربہ ہے۔ کون پروگرام سے چار ماہ قبل منسلک ہوئی۔ اس پلیٹ فارم کے ذریعے مارکیٹنگ کے علاوہ قانونی اور مالیاتی امور کے بارے میں  آگہی حاصل کی ہے۔
منیرہ بدر کے مطابق انہوں نے اپنے طور پر کئی چیزیں تیار کی ہیں ان میں سعودی عرب کے نیشنل ڈے (یوم وطنی) پر سعودی قہوے سے متعلق تیرامیسو خاص طور پر قابل ذکر ہے جسے بے حد پسند کیا گیا تھا۔ 

شیئر: