Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی فنڈ اور ترکمانستان کے درمیان 80 ملین ڈالر کے ترقیاتی قرض کے معاہدے پر دستخط

فنانسنگ کا مقصد ٹیومر اور کینسر کےعلاج کے مراکز کا قیام ہے (فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی ترقیاتی فنڈ کے چیف ایگزیکٹیو سلطان المرشد نے ترکمانستان سٹیٹ بنک آف  فارن اکنامک افیئرز کے چیئرمین کے ساتھ 80 ملین ڈالر کے ترقیاتی قرض کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
اس فنانسنگ کا مقصد ٹیومر کےعلاج کی خدمات کے معیار کو بہتر بنانا اور ترکمانستان میں کینسر کے علاج کے مراکز کا قیام ہے۔
معاہدے پر دستخط کی تقریب میں ترکمانستان میں سعودی سفیرسعید بن عثمان سویعد بھی موجود تھے۔
اس پروجیکٹ کے تحت ترکمانستان کے تین علاقوں میں تین خصوصی ٹیومر اور کینسر کے علاج کے مراکز کے قیام کے ذریعے ترکمانستان میں صحت کی خدمات کو بہتر بنانا اور انہیں ترقی دینا ہے۔
ان طبعی مراکز میں 500 میڈیکل بیڈ تک کی گنجائش ہوگی اور انہیں جدید ترین طبی آلات سے لیس کیا جائے گا جو ہیلتھ کیئر سروسز کے معیار کو بہتر بنانے میں معاون ہوں گے۔
علاوہ ازیں سعودی ترقیاتی فنڈ کے سی ای او سلطان المرشد نے ترکمانستان کے دورے کے دوران کابینہ کے نائب چیئرمین اور وزیر خارجہ راشد میردوف سے ملاقات کی۔

شیئر: