Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ترقیاتی فنڈ کے تعاون سے ماریشش میں ٹیچنگ ہسپتال کا افتتاح

ترقیاتی فنڈ نے 50 ملین ڈالر کا نرم ترقیاتی قرضہ فراہم کیا ہے۔ (فوٹو: ایکس اکاونٹ)
جمہوریہ ماریشش کے وزیراعظم پراوند کمار جگناتھ نے بدھ کو سر انرود جگناتھ ہسپتال( فلاک ٹیچنگ ہسپتال) کا افتتاح کیا ہے جس کے لیے سعودی ترقیاتی فنڈ نے 50 ملین ڈالر کا نرم ترقیاتی قرضہ فراہم کیا ہے۔
تقریب میں سعودی ترقیاتی فنڈ کے ڈی جی آف لون آپریشنز عبداللہ ال سیف کے علاوہ ماریشش کے وزیر صحت ٹاکٹر کیلیش کمار سنگھ اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔
 575 بستروں کی گنجائش اورتقریبا 95 ہزار مربع میٹر کے کل رقبے کے اس ہسپتال کا مقصد ماریشش میں ہیلتھ کیئر اور بیماریوں کی روک تھام کے اعلی معیارت کے ساتھ ہیلتھ کالج کے طلبہ کو تربیت دے کر ہیلتھ کیئرسسٹم کی کارکردگی کو بڑھانا ہے۔
علاج تک رسائی کو آسان بنانے کےلیے اعلی معیار کے ساتھ فراہم کی جانے والی خدمات کو بہتر بناناہے۔
یاد رہے کہ فنڈ نے 1975 میں آغاز کے بعد سے 2020 کے آخر تک دنیا بھر کے 84 ترقی پذیر ملکوں کے لیے 692 ترقیاتی منصوبوں اور پروگراموں کی مالی اعانت کے لیے 730 ترقیاتی قرضے فراہم کیے۔
افریقہ کے کئی ممالک نے سعودی ترقیاتی فنڈ کے آسان قرضوں سے فائدہ اٹھایا ہے۔

شیئر: