Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ: فرنیچر میں نشہ آور گولیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام

شامی کو کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔ (فوڈو اخبار 24)
جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نارکوٹکس کنٹرول نے سعودی زکوۃ، ٹیکس و کسٹم اتھارٹی کے تعاون سے جدہ پورٹ پر فرنیچر کی ایک کھیپ کے ذریعے 19 لاکھ سے زیادہ نشہ آور گولیوں کی مملکت سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
اخبار 24 کے مطابق جنرل ڈائریکٹوریک آف نارکوٹکس نے اپنے ٹوئٹر (ایکس) اکاؤنٹ پر اس حوالے سے تصاویر اور ویڈیو جاری کی ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ دونوں اداروں کو جدہ اسلامی بندرگاہ پر فرنیچر کی ایک کھیپ پر شک کی بنیاد پر تفتیش کے عمل سے گزارنے پر معلوم ہوا کہ 19 لاکھ 50 ہزار نشہ آور گولیاں اس کھیپ میں انتہائی ہوشیاری سے چھپائی گئی ہیں۔
جنرل ڈائریکٹوریٹ کا کہنا ہے کہ دونوں اداروں کے افسران نے اپنی فرض شناسی اور قابلیت کی بنیاد پر سمگلنگ کی اس کوشش کو ناکام بنایا۔
جنرل ڈائریکٹوریٹ نے بتایا کہ اس شپمنٹ کے وصول کنندہ کو جدہ گورنریٹ میں گرفتار کر لیا گیا ہے جو شامی شہری ہے۔ قانونی کاروائی مکمل کر کے انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
 

شیئر: