عرب نسل چیتے کی افزائش نسل اور تحفظ کے مرکز کے لیے یورپی رکنیت
عرب نسل چیتے کی افزائش نسل اور تحفظ کے مرکز کے لیے یورپی رکنیت
ہفتہ 11 جنوری 2025 5:24
سعودی عرب میں اپنی نوعیت کا پہلا اور بہترین مرکز قرار دیا گیا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں العلا رائل کمیشن کے تحت عرب نسل چیتے کی افزائش نسل اور تحفظ کے مرکز کو یورپی ایسوسی ایشن فار زو ’ای اے زیڈ اے‘ نے رکنیت دینے کا اعلان کیا ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب میں اپنی نوعیت کا پہلا اور بہترین مرکز قرار دیا گیا ہے۔
عرب نسل چیتے کے تحفظ کے مرکز کی جانب سے اختیار کی جانے والی بہترین حکمت عملی کے تحت مرکز کو رکنیت دی گئی ہے۔
ایسا مرکز جو خطے میں نایاب ہونے والے حیوانوں کے تحفظ اور افزائشِ نسل کے لیے مثالی طریقے سے کام کر رہا ہے۔
العلا رائل کمیشن میں مرکز کا الحاق سال 2020 میں ہوا تھا۔ مرکز کی جانب سے بہترین دیکھ بھال کی وجہ سے سال 2023 تک نایاب چیتوں کی تعداد 14 سے 31 تک پہنچ گئی۔
تحفظ ماحولیات کی عالمی یونین کے مطابق عرب نسل چیتے کی نسل کو سال 1996 سے شدید خطرہ لاحق ہو گیا تھا جس کی وجہ سے انہیں تحفظ فراہم کرنا ضروری تھا۔